حیدرآباد ۔16 ستمبر (اعتماد نیوز) الیکشن کمیشن نے بہار کے عظیم تر اتحاد اور کانگریس کی جانب سے مشترہ طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کے من کی بات پروگرام پر 8 نومبر تک
پابندی کے مطالبہ کو مسترد کردیا اور کہا کہ اس پر روک لگانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ عظیم تر اتحاد کے قائدین نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی کہ یہ ایک اعتبار سے انتخابی کوڈ کی کھلی خلاف ورزی ہے جس پر پابندی لگانے کی ضرورت ہے۔